(24 نیوز)حکومت کیخلاف لانگ مارچ سے قبل سندھ میں پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی، بدین اور دیگر اضلاع سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بدین کی بااثر سیاسی شخصیت بادشاہ جمالی اور سردار عبدالعزیز جمالی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئی، پیپلزپارٹی کا کراچی تا اسلام آبادلانگ مارچ بدین میں بھی قیام کرے گا،اس دوران بدین کی کئی اہم دیگر شخصیا ت بھی جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں کنسرٹ کیلئے موجود گلوکار راحت فتح علی خان سے متعلق تشویشناک خبر