تبدیلی آنیوالی،یو ٹیوب کونسے نئے اقدامات اٹھانے جارہی ہے؟  

Feb 19, 2022 | 21:21:PM
سماجی, رابطے, ویب ,سائٹ, یو ٹیوب, لوگو
کیپشن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب کا لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیوب کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم میں گمراہ کن اور نقصان دہ مواد کی روک تھام کیلئے نئے اقدامات پر غور شروع کردیا۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کمپنی کی جانب جن تبدیلیوں اور اپ ڈیٹس پر غور کیا جارہا ہے ان میں سے ایک ‘بریک’ شیئرنگ فیچر بھی ہے۔یہ فیچر ایسی ویڈیوز کیلئے ہوگا جن کا مواد ایسا ہوگا جس میں کچھ بھی یقینی نہیں ہوگا۔اگر اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو یہ اس پلیٹ فارم میں ایک بہت بڑٰ ی بنیادی تبدیلی ہوگی۔اس حوالے سے یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیریقینی مواد والی ویڈیوز ہماری پالیسیوں کے تحت ڈیلیٹ نہیں کی جاسکتیں مگر ضروری نہیں کہ ہم لوگوں کو ایسی ویڈیوز ریکومینڈ (سفارش)کریں، مگر یہ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یوٹیوب ایسی ویڈیوز کو ریکومینڈ (سفارش) نہ بھی کرے تو بھی وہ دیگر پلیٹ فارمز میں وائرل ہوسکتی ہیں۔تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اس طرح کی ویڈیوز کے یے شیئر بٹن کو ڈس ایبل کرنے یا ویڈیو کے لنک کو بریک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ایسا کرنے پر صارفین ان ویڈٰوز کو کسی اور سائٹ پر ایمبیڈ یا لنک نہیں کرسکیں گے۔اگر یوٹیوب کی جانب سے کچھ ویڈٰوز کو شیئر کرنے سے روکا جاتا ہے تو یہ پلیٹ فارم کیلئے ڈرامائی قدم ہوگا جس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کا ایک فیصد سے بھی کم مواد ریکومینڈ (سفارش)کیا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر تبدیلیوں میں سرچ رزلٹس میں اضافی اقسام کے لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی سب سے بڑی ہونیوالی ڈکیتی کے3ملزمان گرفتار