بھارتی اداکارہ سنی لیون کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ اور ماڈل سنی لیون حال ہی میں جعلسازوں کی جانب سے قرض لینے کے حوالے سے دھوکا دہی کا شکار بن گئیں۔
سنی لیون نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا کہ کس طرح ان کا سی آئی بی آئی ایل سکور چند جعل سازوں کی جانب سے ان کے پی اے این کارڈ کو استعمال کرکے لون نکلوانے کی وجہ سے متاثر ہوا۔ انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ کو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردیا تھا، تاہم دو روز قبل کی گئی اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ ابھی ابھی پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند نامعقول افراد نے میرا پی اے این کارڈ استعمال کرکے اس میں سے دو ہزار بھارتی روپے کے مساوی لون لیا۔انہوں نے میرا سی آئی بی آئی ایل سکور کے ساتھ فراڈ کیا۔ تاہم آئی وی ایل ایس سیکیورٹیز نے مدد کےلئے کچھ نہیں کیا، جو بھارت میں قابل افسوس صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی،مریم نواز کی شرکت، ویڈیو وائرل