آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیا ہوگا ؟ گورنر پنجاب اور سندھ نے سر جوڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔ بلیغ الرحمٰن نے پنجاب آمد پر گورنر سندھ کو خوش آمدید کہا۔
گورنر پنجاب نے کراچی چیف پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کی ۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ کی چودھری شجاعت سے ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔سب کو متحد ہو کر ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کے عفریت سے بچانا ہو گا ۔ ملک کو اس وقت بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملکی معیشت کو ایک بار پھر ازسر نو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مل جل کر بیٹھ کے ہی ایسا راستہ نکالنا ہے جہاں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو اور اس وقت سب سے بڑا چیلنج دنیا میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔