نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیلتھ کیئر سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت

Feb 19, 2023 | 10:57:AM
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ کیئر سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ کیئر سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے عوام کیلئے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں میسر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے علاج معالجے کی سہولتوں و خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علاج معالجے و دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی سے متعلقہ امور کو جلد بہتر بنایا جائے، مفت علاج ہر نادار مریض کا حق ہے، ٹرانسپلانٹ کے بعد نادار مریضوں کی مالی معاونت کا جائزہ لیا جائے گا، حکومت پنجاب ہیلتھ سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں رہے گی۔

واضح رہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری خزانہ، سی ای اوپنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔