(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں ورنہ استعفیٰ دیں، آئینی طور پر صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے لاہور آیا ہوں، خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے، مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں تو پھر بتائیں کسی کی ہے ؟ اپریل تک ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا۔