پی ایس ایل 8, ملتان سلطانز کی مسلسل تیسری فتح

Feb 19, 2023 | 14:00:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے  اسلام آباد  یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، شاداب خان کا  فیصلہ شروع میں تو بہتر معلوم ہوا جب  رومان رئیس نے  سلطانز کے اوپننگ بلے باز  شان مسعود  کو صرف 4 رنز پر چلتا کیا ، اس کے بعد محمد رضوان کو رومان رئیس اور پھر فہیم اشریف کی گیند پر  کیچ چھوڑے گئے جبکہ گزشتہ میچ میں پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سینچری سکور کرنے والے روسو کو بھی ایک چانس دیا گیا۔

یونائیٹڈ کو دونوں اہم کھلاڑیوں کو چانس دینا مہنگا پڑا اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر ٹیم کا سکور 95 رنز تک پہنچایا لیکن  روس 36 سکور بنا کر ٹم کرن کی گیند پر باونڈری پر کیچ تھما بیٹھے اور پھر اگلے ہی اوور میں 97 رنز پر  شاداب خان نے محمد رضوان کو آوٹ کر دیا ، محمد رضوان 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس موقع پر ایسا لگا کہ یونائیٹڈ نے سلطانز کو جکڑ لیا ہے لیکن ڈیوڈ ملر نے ان کا یہ خیال توڑ دیا اور اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی ’’روسو ‘‘کا پی ایس ایل 8کا تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ملتان سلطانز نے  کپتان محمد رضوان اور  ملر کی نصف سینچریز کی بدولت یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں138 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی  ۔

12 ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 95 رنز تھا۔

97 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ روسو اور رضوان کے بعد پولارڈ اور ملر نے ملتان سلطانز کے اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔ ڈیوڈ ملر نے 23 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔

 واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 4میچز کھیلے ہیں اور تین میں فتح کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔

مزیدخبریں