عوام کیلئے بُری خبر، بجلی مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاوہ ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔
سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔