آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونگی: مصدق ملک کا دعویٰ

Feb 19, 2023 | 15:44:PM

(24 نیوز) مصدق ملک نے کہا ہے کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونگی۔

وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے باعث جلد مہنگائی میں کمی آئے گی، آئندہ امیر اور غریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: 22اور23فروری کوسرکاری تعطیل کااعلان ہو گیا

وزیر مملکت پٹرولیم نے مزید کہا کہ عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہوا اور لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کر رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ غریب کے بچوں کو جیلوں میں جھونک دو، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں، ہیرے جواہرات چوری کرنے والے سے کوئی حساب نہیں لے رہا، عمران خان کی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنیوں کو اربوں کا فائدہ دیا۔

مزیدخبریں