(24 نیوز)اسلامیہ کالج پشاور ایک ہفتے کیلئے بند، موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹیاں 20 فروری سے 25 فروری تک ہوںگی۔
یاد رہے کہ آج اسلامیہ کالج میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جہاں چوکیدار نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شعبہ انگریزی کے لیکچرر کو قتل کر دیا تھا ،ذرائع کاکہناہے کہ واقعہ کے خلاف متوقع احتجاج کے باعث بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ؛فائرنگ کرکے عالم دین مولانا اعجاز الحق کو شہید کردیا