سابق ڈپٹی سپیکر پختونخوا کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود جان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ریگی میں درج مقدمے میں محمود جان سمیت تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسی خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس ذرائع کے بتایا کہ محمود جان متنازع اراضی پر کام کروا رہےتھے، جب انہیں روکا گیا تو فائرنگ کردی۔فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی