دہشتگردی کا خدشہ، سندھ اسمبلی کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی پولیس آفس حملے کے بعد سندھ اسمبلی کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،اسمبلی میں میڈیا کے نمائندگان ،افسران اور وزیٹرز کے انٹری پاسز منسوخ کردیئے گئے ،ارکان سندھ اسمبلی کو ساتھ میں سٹاف یا وزیٹرز نا لانے کی ہدایت کی گئی ہے،سیکرٹری سندھ اسمبلی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی