لاہور؛ ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج ٹیپو شادی کی تقریب میں قتل

Feb 19, 2024 | 00:11:AM

(اسرار خان،حسنین اولکھ)لاہور کے علاقے چوہنگ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ٹیپوٹرکوں والے کا بیٹا بالاج ٹیپوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں ٹیپو ٹرکوں والے کے بیٹے بالاج ٹیپو پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،فائرنگ شادی کی تقریب میں ہوئی، جس میں بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے،بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔
بالاج ٹیپواور دیگر زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 3آزاد ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل

مزیدخبریں