بارش،برفباری،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

Feb 19, 2024 | 09:57:AM
بارش،برفباری،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کہیں بارش کہیں گہرے بادلوں کا بسیرا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، مری ،گلیات اورگردونواح میں طوفانی بارش،برفباری کا امکان،بائیس فروری تک صورتحال غیر یقینی رہے گی،پی ڈی ایم اےنے خبردار کردیا ،اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں بارش،دیر بالا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،وادی نیلم اور لیپہ میں برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی،باغ آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، بلوچستان کے مختلف شہروں اور کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر بھر میں بونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا،سرد ی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ٹھنڈی ہواؤں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودہے۔درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ۔زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کے امکانات ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے ،ہوا 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور ساتویں نمبر پر ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح139ریکارڈ کی گئی ۔

ضرور پڑھیں:آزاد کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

 گلگت بلتستان کا ضلع دیامر کے پہاڑی علاقہ بابوسرٹاپ نانگا پربت تھور ٹاپ بٹو گاہ اور داریل تانگیر نیاٹ کے بالائی پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ دیامر کے میدانی علاقوں میں گہرے بادل اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہورہی ہے۔مٹہ سوات کے سیاحتی مقامات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح سوات،مٹہ ،گبین جبہ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سیاحوں کو برف باری کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر کے علاقوں باڑہ جمرود لنڈی کوتل کے شہری اور میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے،خیبر لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوگنا کر دیا ۔خیبر بالائی علاقوں اور حصوصاً وادی تیراہ پر برفباری ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا ۔خیبر برفباری کے باعث وادی کا درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی تک گر سکتا ہے ۔