آڈیو لیکس کیس: حکم کے باوجود سینئر افسران پیش نہ ہوئے،عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آڈیو لیکس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود سینئر افسران پیش نہ ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیوں نہ ان افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، ان افسران نے خود سے کیسے طے کر لیا کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے بیمار ہیں، پیش نہیں ہو سکے، ڈی جی آئی بی کی جگہ ڈپٹی ڈی جی پیش ہوئے ہیں،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جو افسران بیمار ہیں وہ آئندہ سماعت پر اپنی میڈیکل رپورٹس پیش کریں۔
ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر وقار الدین سید عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست،ایسے نہیں چلے گا،چیف جسٹس نے بڑا حکم سنا دیا
واضح رہے کہ عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کر رکھا تھا,اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور سی پی این ای کے نمائندگان کو بھی بلایا تھا۔