سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات کر دیئے گئے،وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا گیا ہے،جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری 2027تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے،جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا،جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں،جج ناصر جاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنا یا تھا۔