عمران خان نے وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

Feb 19, 2024 | 13:15:PM

(24نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

درخواست میں درج ہے کہ وکلا کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا اور ملاقات کے دوران پرائیویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے بعد واپس کیا جاتا ہے۔

یہ استدعا کی گئی ہے کہ انھیں شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار خان، اسد قیصر اور فیض الرحمن سے سیاسی مشاورت کی اجازت دینے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

اس درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں