خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے اندر اختلافات نے سر اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے اندر اختلافات نے سر اٹھا لیا،تحریک انصاف پارلیمنٹرین سے اتحاد ہو تو شدید احتجاج کیا جائے گا،اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی۔
پی ٹی آئی کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے اتحاد پر پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لئے اپنی پارٹی سے استعفی دیا۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پرویز خٹک گروپ کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی ۔
ضرورپڑھیں:مریم نواز نے صوبے کا چارج سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن بھی تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے اتحاد پر قیادت سے نالاں ہیں۔کارکن کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹرین سے اتحاد کیا تو احتجاج کیا جائے گا۔ پرویز خٹک نے تحریک کو خیبرپختونخوا میں نقصان پہنچا یا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جماعت اسلامی،جے یو آئی ف اور سنی اتحاد کونسل سے بھی بات چیت جاری ہے۔