این اے47 ،48: طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

Feb 19, 2024 | 15:30:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری اور آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیئے۔

ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے دو حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی،درخواست گزار پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دلائل دیئے کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے دفتر گیا تو میرے فارم طارق فضل چودھری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں، بمشکل ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کر لیں، ریٹرننگ افسر نے دبے لفظوں میں مجھے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دینگے، فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں، الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، عثمان اشرف حلقہ این اے 47 کے آر او تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،عدالت نے این 48 اسلام آباد سے آئی پی پی کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست،ایسے نہیں چلے گا،چیف جسٹس نے بڑا حکم سنا دیا
 

مزیدخبریں