(طیب سیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے کارروائی کرکے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان اولیور نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کی،کاروائی میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا،ملزم کاشف حسین متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا،ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز تھیں،ملزم نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں ۔
علاوہ ازیں ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایا گیا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے47 ،48: طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل