(روزینہ علی) جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018ء کے الیکشن بھول گئے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بظاہر بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہے وہ مرکز میں حکومت بنانے سے کترا رہی ہیں، مسلم لیگ ن کے اندر یہ بات چل رہی ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیئے، پیپلز پارٹی تمام آئینی عہدے مانگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی اپنی سیاسی ساکھ بہتر اور ہماری خراب کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ہے، ان جماعتوں میں ہمت نہیں کہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں، ان انتخابات میں زیادہ تر سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو تاریخ یاد رکھنی چاہیئے 2018ء کے انتخابات میں ہم سولہ سترہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں طالبعلموں نے ووٹ دیا تھا یا کسی اور نے؟ بلاول بھٹو اپنی جعلسازی اور ٹھپے ماری کو مدرسے کے طالبعلموں سے تشبیہ نہ دے۔