(احمد رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے آزاد کرنے کا بڑا فیصلہ ہو گیا۔
نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی (آئی پی سی) سے آزاد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، پی سی بی معاملات اب براہ راست وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلے گئے، سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرزکے رکن بھی نہ رہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب کابینہ ڈویژن کو جواب دہ ہوگا، نگران حکومت نے فیصلہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پی ایس ایل میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے
واضح رہے کہ اس سے پہلے پی سی بی معاملات میں آئی پی سی کی مداخلت ہوتی تھی جو کہ اب نہیں ہو گی، ماضی میں آئی پی سی نے ہی ذکا اشرف اور نجم سیٹھی پر تلوار لٹکا رکھی تھی۔