(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 19 اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات سمیت 19 اشیاء پر خصوصی رعایت فراہم کی جائےگی۔ رمضان ریلیف پیکج سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندان جن کا غربت انڈیکس پر اسکور 60 پی ایم ٹی یا اس سے کم ہوگا مستفید ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی مرحلہ وار بند کرنے پر غور
اس پیکج میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔