(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 2 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے انتخابی عذاریوں سے متعلق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی شکایات سے متعلق ٹریبونلز قائم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پانچ الیکشن ٹربیونلز قائم کئے گئے ہیں،ای سی پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹریبونل قائم کردیا،خیبرپختونخوا میں پہلا ٹریبونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے،جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹریبونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے،ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹریبونل سنے گا،ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریبونل جسٹس فصل سبحان پر مشتمل ہے،خیبرپختونخوا کا پانچواں ٹریبونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔
الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرچکی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابی ٹریبونل کیلئے نام اب تک موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونل کے قیام کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیلانی کی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے متعلق خبریں، ترجمان نے اہم بیان جاری کردیا