(وقاص عظیم)موبائل فونز درآمدات میں بڑا اضافہ ہو گیا،جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 275.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 197 فیصد بڑھیں ،جنوری 2024 میں 19 کروڑ49 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل منگوائے گئے ،جنوری میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 23 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تاجنوری موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر138فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی تاجنوری98 کروڑ75لاکھ ڈالرزکے موبائل فون درآمد کئے گئے ،گزشتہ سال اسی عرصہ میں41 کروڑ48 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز منگوائے گئے تھے ،ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ جولائی تاجنوری ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات ایک ارب 24 کروڑ33 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا روپے کو رگڑا، دیگر کرنسیوں نے بھی پچھاڑ دیا