دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ، شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ) الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج احمد ارشد جسرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ ذاتی حیثیت میں جبکہ عامر مغل اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب، کونسا حلف لیا جائے گا؟
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے دس دس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔