(چاند ملک) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود یہ کھیل نہ رک سکا اور تازہ واقعات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ دونوں واقعات تھانہ صدر ڈسکہ کی حدود میں جیسروالہ اور دھدوبسرا میں پیش آئے۔
پہلے واقعے میں جیسروالہ میں دس سالہ عبدالہادی پتنگ اُڑاتے ہوٸے چھت سے گر کے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں دھدوبسرا میں دو بچے پتنگ چھڑاتے ہوئے برقی تاروں کی زد میں آگئے جہاں دونوں بچوں کو بچاتے ہوئے 20 سالہ منیب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی
جاں بحق ہونیوالے عبدالہادی اور منیب کی میتیں ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
اس حوالے سے سرکل ڈی ایس پی ڈسکہ سعادت علی چیمہ نے کہا کہ واقعات نوٹس میں آچکے ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔