پریا اور پراتیک کا ٹاپ پنک مہندی لُک

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بھارتی لیجنڈری اداکار راج ببر کے صاحبزادے پراتیک ببر کی پریا بینر جی کے ساتھ شادی کے موقع پر منفردمہندی لُک نے مداحوں کو خوب اپنی طرف متوجہ کیا۔
پریا بینرجی اور پراتیک ببر کی جانب سے حال ہی میں فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پنک مہندی لُک کی دلکش تصاویر شیئر کی گئیں۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والے جوڑے کے مہندی لُک نے روایتی مہندی کلر پیلٹ سے ہٹ کر گلابی رنگ پر مبنی آؤٹ فٹس کی بدولت مداحوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔
اداکارہ پریا نینر جی اور پراتیک ببر نے اپنے مہندی کی تقریب میں بھارت کے معروف ڈیزائنر برینڈ دیوناگری کا شاندار روایتی لباس پہنا۔
بات کی جائے اداکارہ پریا بینرجی کے مہندی لک کی تو اداکارہ کے سلک لہنگے میں کوئی کڑھائی یا ستارے موتی کا کام نہیں تھا لیکن بھر بھی شوخ گلابی رنگ کا انتہائی نفاست سے سلا ہوا لہنگا ان کے پورے لُک کو ’اپ ٹو دی مارک‘ بنارہا تھا۔
اپنے لُک کو کمپلیٹ کرنے کیلئے پریا نے نیچرل میک اپ کا انتخاب کیا جس میں پنک آئی شیڈو، نیچرل لکنگ لپ گلوس اور مسکارے کے ایک دلکش اسڑوک، ماتھے پہ بندی، مانگ ٹیکے اور چاند بالیوں کے ساتھ بالوں میں چوٹی بناکر پریا نے اپنے حسن کو چار چاند لگائے۔
دوسری جانب اپنی خوبصورت اہلیہ کو لُکس میں ٹکر دیتے ہوئے پراتیک نے بھی سیم کلر پیلٹ سے دیوناگری کے مین کچییور کا تیار کردہ گلابی کرتا پجامہ زیب تن کیا۔
جوڑے کی ایک ساتھ جاری کی جانے والی تصاویر نے صارفین کو ان کے پیش کردہ نئے مہندی لُک کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔