(علی موسی رضا) ڈیرہ غازی خان کے تھانہ سخی سرور میں تعینات پولیس اہلکار کا بیٹا کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے ہونیوالی دوڑ ٹیسٹ میں دوڑنے کی بجائے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اختتامی پوائنٹ تک پہنچنے کے چکر میں پکڑا گیا۔ باپ بیٹے پر مقدمہ۔
ایف آئی آر کےمطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے امتحان اور دوڑ کا ٹیسٹ ہو رہا تھا ۔ تھانہ سخی سرور میں تعینات کانسٹبل توصیف کی پولیس بھرتی کی اختتامی پوائنٹ پر ڈیوٹی تھی ۔ پولیس کانسٹیبل توصیف اپنے بیٹے عدیل کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر دوڑ کی اختتامی پوائنٹ پر لا رہا تھا ۔پولیس نے کانسٹبل توصیف کو موقع اے گرفتار کیا تو اس کا بیٹا موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او سید علی کاظمی نےسخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سخی سرور میں پولیس کانسٹیبل توصیف اور اس کے بیٹے عدیل کے خلاف مقدمہ درج کروا کا حکم دیا ، جس پر سخی سرور پولیس نے اپنے ہی تھانے میں تعینات اہل کار کو حوالات بند کردیا ہے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او نے واقعہ کی مکمل انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی کمپنی متعدد خوبیوں کے ساتھ سمارٹ فون15 الٹرا اس ماہ کے آخر میں ریلیز کریگی