ڈاکٹر آکاش قتل کیس،مدعی نے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار  کر دیا،JITبنانے کی درخواست

Feb 19, 2025 | 00:30:AM

(محمد حسن)ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس کے مدعی ابراہیم عرف جان محمد نےکیس کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار  کرتے ہوئے  وزیر قانون سندھ کو خط لکھ دیا ۔قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست۔

 خط کے متن  کے مطابق  آکاش انصاری کے کزن ابراہیم عرف جان محمد نے وزیر قانون سندھ کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر آکاش قتل کیس نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے، لہذا اس حوالے سے کیس کی غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات ضروری ہے۔

 

ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس کے مدعی ابراہیم عرف جان محمد نے اس معاملے میں موجود  پیچیدگیوں اور حساسیت کے پیش نظر  وزیر قانون سندھ سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی کمپنی متعدد خوبیوں کے ساتھ سمارٹ فون15 الٹرا اس ماہ کے آخر میں ریلیز  کریگی

مزیدخبریں