یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور روس کا مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر اتفاق

Feb 19, 2025 | 09:53:AM
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور روس کا مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی امریکا-روس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، روسی وفد سے 4 اصولی معاملات پر اتفاق ہوا ہے، تاہم کچھ نکات پر یورپی یونین کو شامل کرنا ہوگا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے خاتمہ میں ٹرمپ کا بھر پور ساتھ دیں گے :طیب اردوان

دونوں ممالک نے سفارتی مشنز کی بحالی، مفاہمتی اقدامات، امریکا-روس تعاون اور معاشی رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

روسی حکام کے مطابق، صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
 دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین کو شامل کیے بغیر جنگ کے خاتمے کا کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت میں یورپ اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے۔