(24نیوز)شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،کے الیکٹرک نےدسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دیدی۔
نیپراکو دی گئی درخواست میں کے الیکٹرک نےبجلی کے نرخ میں فی یونٹ 4 روپے95 پیسے کمی کی استدعا کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر26 فروری کوسماعت کرے گی،فیصلے سے صارفین کو4 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔