عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ، حامد رضا کا دعویٰ

Feb 19, 2025 | 10:51:AM
عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ، حامد رضا کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منت سماجت کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔