(وسیم احمد ) چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کےلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ،4سال بعدبابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھِن گئی ،ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبرپرچلے گئے۔ بھارتی کپتان روہت شرما کاتیسرا اور ساؤتھ افریقہ کے ہنرک کلاسن کا چوتھانمبر ہے ۔ فخرزمان ون ڈے رینکنگ میں 14 ویں اورمحمد رضوان 15واں نمبر آگئے۔
باؤلرز کی رینکنگ میں سری لنکا کےمہیش تھیکشانا نمبر ون باؤلر بن گئے،ون ڈے آل راؤنڈرزکی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،افغان باؤلر کےراشد خان کی ایک درجہ تنزلی ،،دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ شاہین آفریدی بھی تنزلی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔