چینی اینیمیٹڈ فلم"نیژا 2"کاریکارڈبزنس،ہالی ووڈفلم کوپیچھے چھوڑدیا

باکس آفس پر12.3 بلین یوآن کما کر سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی آٹھویں فلم بن گئی

Feb 19, 2025 | 14:41:PM
چینی اینیمیٹڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چینی اینی میٹڈ فلم"نیژا 2"نےعالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم کااعزاز اپنے نام کرلیا 

 چینی اینیمیٹڈ فلم نے ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم"انسائیڈ آؤٹ "کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا ،اس نے باکس آفس پر12.3 بلین یوآن کما کر عالمی سطح پر  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی آٹھویں فلم کا اعزازاپنے نام کیاہے۔

"نیژا 2"کی 99 فیصد سے زائد آمدن چین کی مارکیٹ سے ہی حاصل ہوئی ہے جبکہ ہالی ووڈ فلمیں زیادہ تر عالمی ڈسٹری بیوشن اسٹریٹجی پر انحصار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کیساتھ اسکینڈل سامنے آئے توبرا نہیں لگے گا:شاہد

فلم"نیژا 2" 2019ء کی ہٹ فلم"نیژا"کا سیکوئل ہے جس کی کہانی 16 ویں صدی کے چینی ناول"دی انویسٹچر آف دی گاڈز"پر مبنی ہے، جس میں ایک جادوئی طاقتوں والے لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے،اس فلم نے چینی قمری سال 2025ء کے موقع پر  باکس آفس پر ریکارڈبزنس کیاتھا۔