اداکارہ کومل میرکی ٹرانسفارمیشن پرصارفین تشویش میں مبتلا

Feb 19, 2025 | 15:22:PM
اداکارہ کومل میرکی ٹرانسفارمیشن پرصارفین تشویش میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کومل میر کی ٹرانسفارمیشن نے سوشل میڈیا صارفین کوتشویش میں مبتلاکردیا۔

کومل میرنے "مس ویٹ"سے کیریئرکاآغازکرنے کے بعد متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے،وہ آج کل اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔ 

کومل میرکی تازہ تصاویرمیں ان کا چہرہ پہلے سے کچھ بھرا نظر آ رہا ہے، جس پر مداح مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی وزن میں اضافے کی وجہ سے ہے،جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ کومل میر نے فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقوں کا سہارا لیا ہے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو نامور شخصیات کا مشابہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شکل جویریہ عباسی اور ایشوریا رائے سے مل رہی ہے۔

کومل میر کی جانب سے اس سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ تبدیلی وزن میں اضافے کا نتیجہ ہے یا کسی کاسمیٹک پروسیجر کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمیشن ہوئی ہے۔