بھارتی متنازع اداکارہ عرفی جاوید"دلہن" بن گئیں

Feb 19, 2025 | 16:10:PM
بھارتی متنازع اداکارہ عرفی جاوید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی متنازع اداکارہ اور ٹی وی میزبان عرفی جاوید کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا۔

عرفی جاوید نے حال ہی میں بھارتی نامور فیشن ڈیزائنر کی برائیڈل کمپین میں حصہ لیا ہے۔

متنازع اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دلہن بنے ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے بھاری بھرکم قیمتی لہنگا پہنا ہوا ہے۔

برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران پہنی گئی عرفی جاوید کی جیولری کی بھی تعریف ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کے ساتھ وائرل ویڈیو،کشف علی نے خاموشی توڑ دی

اس ویڈیو پر اداکارہ کے مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں،کئی صارفین کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کا یہ اب تک کا کروایا گیا سب سے بہترین فوٹو شوٹ ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس نئے روپ کو عرفی کی اب تک کی بہترین لُک قرار دے رہے ہیں۔