خواہش ہے کہ کورین اداکارسے شادی کروں:نتاشابیگ

اب پہلے جیسے ملی نغمے تیار نہیں ہورہے، علامہ اقبال کا کلام پڑھنا خوش قسمتی ہے

Feb 19, 2025 | 16:46:PM
خواہش ہے کہ کورین اداکارسے شادی کروں:نتاشابیگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ نتاشا بیگ نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔

نتاشا بیگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی,پروگرام کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق ہنزہ سے ہے اور وہاں کے لوگ بہت پیار کرنے اور عزت دینے والے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Natasha Baig (@natashabaigofficial)

View this post on Instagram

A post shared by Natasha Baig (@natashabaigofficial)

نتاشابیگ نے کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کرنے کے تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ شو میں گلوکاری کرنے کی وجہ سے ہی مشہور ہوئیں،یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جبکہ انہیں علامہ اقبال کا کلام پڑھنے کا موقع ملا، جسے وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں معروف گلوکارہ نے بتایا کہ حالیہ دور میں ماضی جیسے اچھے ملی نغمے تیار نہیں ہو پا رہے، ان سے بھی ماضی جیسا کوئی اچھا نغمہ تیار نہیں ہو پا رہا جبکہ باقی گلوکار بھی ماضی جیسے نغمے نہیں بنا پا رہے، شاید اب ہر کوئی خود کو اپنے ملک میں مسائل میں گھرا ہوا محسوس کرتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی کم ہوچکی ہے، جس وجہ سے ان سے نغمے بھی نہیں بن پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

ایک اور سوال کے جواب میں نتاشابیگ نے بتایا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، کورین زبان کے متعدد الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے جلتے ہیں، وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں، شروع میں بھی انہیں کوریا کے مرد اچھے نہیں لگتے تھے، انہیں بھی لگتا تھا کہ کوریا کے لڑکے بھی لڑکیوں کی طرح ہیں لیکن اب انہیں پتا چل چکا ہے کہ وہاں کے مرد اچھے ہیں۔

انہوں نے بتایا فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ان کی خواہش ہےکہ وہ کسی کوریا کے اداکار سے شادی کریں۔