تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر 22مارچ کو جلسے کرنے کیلئے نئی درخواست دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے نئی درخواست دیدی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے22مارچ کو مینار پاکستان جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دے دیدی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔
اکمل خان باری کی ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے،جلسے کا مقصد23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان نے"بدوبدی" کے بعد "چل چھیاں چھیاں"پیش کردیا