بلوچستان سینیٹ کی خالی نشسست پر اسد قاسم رونجھو نے کاغذات جمع کروا دیئے

کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین)بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے تائید کنندہ اسد قاسم رونجھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسد قاسم کو بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی نے تجویز کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ولی محمد اسد قاسم رونجھو کے تائید کنندہ ہیں ۔
بلوچستان میں سینیٹ کی نشست بی این پی مینگل محمد قاسم رونجھو کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر بی این پی نے محمد قاسم رونجھو کی پارٹی رکنیت ختم کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا