چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟

Feb 19, 2025 | 19:03:PM
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں حارث رؤف پاکستان کے مہنگے ترین بولر اور  ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔پھر ٹام لاتھم اور ول یانگ نے 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کے تمام ہی باولرز کو شاندار انداز سے کھیلا، ول یانگ 191 کے مجموعی اسکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، اس کے بعد لاتھم اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آخری کے 10 اوورز میں 125 رنز بنائے۔اس میچ میں حارث رؤف پاکستان کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں دو وکٹیں تو ضرور لیں مگر سب سے زیادہ 83 رنز دیے۔ان کے بعد  فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 68 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔پاکستان کے سپن بالر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو  آئوٹ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے مسافروں کو  گھر بیٹھے ٹکٹ رقم ادائیگی کی سہولت فراہم کردی، کمپنی سے معاہدہ