(بابر شہزاد ترک )سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار۔الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے اعلامیہ کے مطابق مذاکرات ناکام رہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے،دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین بھی گرینڈ دھرنے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:400 زبانوں پر عبور رکھنے والے 19 سالہ مسلمان نوجوان نے دنیا کو حیران کردیا