تیز ہواؤں اور گر ج چمک  کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

Feb 19, 2025 | 20:49:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات شمال مشر قی بلوچستان ، پنجاب ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر شدیدبارش/ برفباری جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع  ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چترال،دیر ، سوات ، شانگلہ، کوہستان اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر شدید بارش/ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع             راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب،نورپورتھل، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،اوکاڑہ،قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان                  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید بارش/ برفباری متوقع ہے۔

انتباہ؛19 (رات) سے 21 فروری (صبح) کے دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

 شدیدبارش /برفباری کے باعث کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

 بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔

مزیدخبریں