خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

Stay tuned with 24 News HD Android App

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے صحت کارڈ کے حامل شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد اب او پی ڈی کی سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔
یہ سکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا کر دیا، صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کے اجرا کی تقریب کا انعقاد وزیراعلیٰ ہاوس میں کیا گیا۔
ضلع مردان کے 50 ہزار سے زائد مستحق خاندان او پی ڈی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اس سکیم کے تحت او پی ڈی میں ادویات، ٹیسٹ اور میڈیکل سروسز مفت دستیاب ہونگی، یہ پائلٹ پروجیکٹ جرمن تنظیم کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جسے بعد میں توسیع دی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت محدود پیمانے پر شروع ہونے والے صحت کارڈ کو پورے صوبے تک توسیع دے چکی ہے۔
او پی ڈی اسکیم کو صوبے کے چار اضلاع سے بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں، ہماری حکومت آنے سے پہلے صحت کارڈ کے تحت 70 فیصد علاج پرائیویٹ اسپتالوں میں ہوتا تھا۔
صوبے کے مختلف ریجنز میں دل کے امراض کے لیے کارڈیک سیٹلائٹ سنٹرز بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات