سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، بورس جانسن

Feb 19, 2025 | 20:52:PM

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے سعودی عوام  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک کی کامیابیوں پر فخر کریں۔میں ولی عہد کو کوئی مشورہ دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں کیونکہ وہ سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی میڈیا فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے اور آپ ان کے جیسے بہادر رہنما پر خوش قسمت ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’میں ولی عہد کو کوئی مشورہ دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں کیونکہ وہ سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، میں صرف اتنا کہوں گا کہ اپنی شاندار بہادری کا اظہار جاری رکھیں‘۔
 یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری کی سرپرستی میں ’سعودی میڈیا فورم 2025‘ کے چوتھے ایڈیشن کاآج  آغاز ہوا۔یہ فورم 19 سے 21 فروری 2025 تک ریاض میں ’ترقی پذیر دنیا میں میڈیا‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 200 ممتاز میڈیا شخصیات، ماہرین تعلیم اور وزراء، سرکاری اداروں کے حکام، اکیڈمک اداروں کے نمائندے، میڈیا کے شعبے میں فیصلہ ساز اور سرمایہ کار شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:400 زبانوں پر عبور رکھنے والے 19 سالہ مسلمان نوجوان نے دنیا کو حیران کردی

مزیدخبریں