(24نیوز) اوچت کے مقام پر کانوائے پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے، واقعے میں ملوث مزید شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔