پاکستان کی ٹیم کب دباؤ میں آئی؟کیوی کپتان نے اہم پوائنٹ بتا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) نیوزی لینڈکے مچل سینٹنرنے کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے لگاتار ڈاٹ بالز کیں جس کا دباؤ پاکستان پر بنا۔
چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہاکہ پاکستان کے بولرز نے اچھی بولنگ کی،ہم نے سوچا تھا280رنز تک بنائیں گے،مڈل میں ہماری اچھی شراکت بنی جس سے آخر میں زیادہ رنز بنے۔
مچل سینٹنر کا کہناتھا کہ گلین فلپس نے رضوان کا شاندار کیچ لیا، محمد رضوان کی وکٹ ہمارے لئے بہت اہم تھی،ہمارے بولرز نے لگاتار ڈاٹ بالز کیں جس کا دباؤ پاکستان پر بنا۔