(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز نیلامی کے حوالے سے اعدادوشمار شیئر کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے 259 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کئے ،حکومت نے 144.9 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز فروخت کئے،تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 2 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.82 فیصد رہی۔
حکومت نے 26.3 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز فروخت کئے ،چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 17 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.67 فیصد رہی۔
حکومت نے 87.7 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز فروخت کئے ،کراچی: بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 6 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.649 فیصد رہی۔ حکومت کا نیلامی میں 350 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کا اندازہ تھا۔