بابر ماڈرن دور میں 80 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں:محمد کیف

Feb 19, 2025 | 23:35:PM
بابر ماڈرن دور میں 80 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں:محمد کیف
کیپشن: فوٹو گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ بابراعظم ماڈرن دور میں بھی ماضی کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی 1980ء کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں محمد کیف نے کہا کہ انہوں نے باؤنڈریز مارنے کے بجائے سنگلز ڈبلز لینے پر زیادہ انحصار کیا۔

محمد کیف نے مزید کہا کہ بابراعظم نے پارٹ ٹائم سپنرز کو کھیلتے ہوئے صرف 2 باؤنڈریز ماریں، ایسا ماڈرن کرکٹ میں بالکل نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ کے 320 کے جواب میں پاکستانی ٹیم 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 64 اور خوشدل شاہ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشیدہ سیاست، امریکی و کینیڈین کھلاڑی آئس ہاکی میچ میں لڑ پڑے