چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن برطرف، بورڈ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پرچیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کوبرطرف کرکے بورڈ کو تحلیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو وفاقی حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پر برطرف کیا۔ذوالقرنین علی خان پر اختیارات کے غلط استعمال سمیت 5خلاف ورزیاں ثابت ہوئیں۔کارپوریشن کا بورڈ آف ڈائریکٹرزبھی تحلیل کردیا گیا ہے تاہم سیکرٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نومبر 2018 میں ذوالقرنین علی خان کو چیئرمین تعینات کیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس ذوالقرنین خان نے ایم ڈی عمر لودھی سمیت دیگر حکام کو یوٹیلیٹی اسٹور کے لئے چینی اورآٹے کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا ذمے دار قرار دیا تھا۔